BR100 Increased By (1.26%)
BR30 Increased By (1.3%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.13%)
BAFL 57.78 Increased By ▲ 0.58 (1.01%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.41 (1.52%)
BOP 34.53 Increased By ▲ 0.84 (2.49%)
CNERGY 10.96 Increased By ▲ 0.35 (3.3%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.43 (2.38%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 1.60 (0.76%)
FABL 101.40 Increased By ▲ 2.45 (2.48%)
FCCL 54.35 Increased By ▲ 0.61 (1.14%)
FFL 16.86 Increased By ▲ 0.40 (2.43%)
GGL 23.95 Increased By ▲ 0.13 (0.55%)
HBL 305.32 Increased By ▲ 2.90 (0.96%)
HUBC 221.95 Increased By ▲ 3.01 (1.37%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.16 (2.2%)
LOTCHEM 30.07 Increased By ▲ 0.42 (1.42%)
MLCF 97.00 Increased By ▲ 0.64 (0.66%)
OGDC 321.40 Increased By ▲ 3.18 (1%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.75 (1.8%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.19 (1.13%)
PIOC 299.90 Increased By ▲ 3.28 (1.11%)
PPL 223.30 Increased By ▲ 3.13 (1.42%)
PRL 52.80 Increased By ▲ 3.75 (7.65%)
SNGP 107.25 Increased By ▲ 1.12 (1.06%)
SSGC 29.54 Increased By ▲ 0.40 (1.37%)
TELE 8.92 Increased By ▲ 0.10 (1.13%)
TPLP 12.84 Increased By ▲ 0.33 (2.64%)
TRG 60.79 Increased By ▲ 0.57 (0.95%)
UNITY 10.25 Increased By ▲ 0.23 (2.3%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
پاکستان

پاکستانی سائنسدان کو گلوبل یوتھ فورم میں بیسٹ ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نواز دیا گیا

  • ڈاکٹر شرمین وائرولوجی اور مالیکیولر میڈیسن میں جدید ترین تحقیق میں مصروف ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی نوجوان سائنسدان ڈاکٹر شرمین فیاض کو کازان گلوبل یوتھ سمٹ 2025 میں بیسٹ ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی ڈاکٹر شرمین فیاض نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں ریسرچ آفیسر ہیں۔ این آئی وی اور پی سی ایم ڈی، یونیورسٹی آف کراچی کے تحت قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر شرمین، جو وائرولوجی اور مالیکیولر میڈیسن میں جدید ترین تحقیق سے وابستہ ہیں، نے یہ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری (کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی-کومسٹیک) اور دیگر بین الاقوامی شخصیات کے ہاتھوں کازان میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران وصول کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر شرمین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے اس قدر معتبر پلیٹ فارم پر ان کی پذیرائی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ مسلم اُمہ اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے نوجوان سائنسدان پاکستان کی سائنسی برادری کے روشن مستقبل کی علامت ہیں، اور ان کی کاوشیں عالمی صحت کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

یہ اعزاز پاکستانی نوجوان سائنسدانوں کی عالمی سطح پر نمایاں خدمات کو اجاگر کرتا ہے، بالخصوص شعبۂ صحت کے میدان میں۔

کازان گلوبل یوتھ فورم دنیا بھر کے باصلاحیت نوجوان محققین، ماہرینِ اختراع اور پالیسی سازوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ وہ اپنی کامیابیاں پیش کریں، تجربات کا تبادلہ کریں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیں۔

ڈاکٹر شرمین کی یہ کامیابی پاکستان کی سائنسی برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان محققین عالمی سطح پر صحت اور سائنس کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.