BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔

تمام پروازیں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے نے کہا کہ تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور شیڈولز کے بارے میں بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے رابطے میں رہیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے والی پروازیں درج ذیل ہیں:

پی کے 746 (جدہ سے سیالکوٹ) پی کے 745 (سیالکوٹ سے جدہ) پی کے 239 (سیالکوٹ سے کویت) پی کے 244 (دمام سے سیالکوٹ)

ملک حالیہ ہفتوں میں مون سون کی بارشوں سے متاثر رہا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں 1,67,000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے جن میں سے 40,000 افراد نے 14 اگست سے جاری سیلابی الرٹس کے بعد خود رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کی۔

این ڈی ایم اے نے بدھ کو موسمیاتی انتباہ جاری کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی جو خلیج بنگال اور بحرِ عرب سے آنے والی طاقتور مون سون ہواؤں کی وجہ سے متوقع ہیں۔

ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خلیج بنگال اور بحرِعرب سے آنے والی نمی کے باعث 29 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر تک پنجاب کے بالائی، شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں، بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.