BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.09 Decreased By ▼ -0.59 (-1.75%)
CNERGY 10.14 Increased By ▲ 0.33 (3.36%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.81 Decreased By ▼ -0.71 (-1.33%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.55 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
HBL 300.65 Decreased By ▼ -3.74 (-1.23%)
HUBC 216.29 Decreased By ▼ -1.82 (-0.83%)
HUMNL 10.47 Decreased By ▼ -0.19 (-1.78%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.21 (-2.86%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.29 Decreased By ▼ -2.21 (-2.31%)
OGDC 316.57 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 40.97 Decreased By ▼ -0.86 (-2.06%)
PIBTL 16.26 Decreased By ▼ -0.24 (-1.45%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.97 Decreased By ▼ -0.77 (-0.35%)
PRL 47.12 Increased By ▲ 2.53 (5.67%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.20 Decreased By ▼ -0.73 (-2.52%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.02 Decreased By ▼ -1.01 (-1.68%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

ہنگو میں ایف سی پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی، اپر دیر میں 5 دہشت گرد مارے گئے

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )...
شائع اپ ڈیٹ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) المعروف فتنۃ الخوارج کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوگئے جب کہ ایک علیحدہ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر میں پانچ دہشت گرد ہلاک کردیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپر دیر میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا اور خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنۃ الخوارج کے شیطانی منصوبے ناکام بنا دیے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

دریں اثنا، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے ہنگو میں فیڈرل ریزرو پولیس پر حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

آج نیوز کے مطابق، ضلع پولیس افسر ہنگو محمد خالد خان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ڈی پی او کے مطابق دہشتگرد رات کے اندھیرے میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔

دریں اثنا آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.