BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

علی بابا ڈاٹ کام جو دنیا کا معروف بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ای کامرس پلیٹ فارم ہے نے پاکستان میں ٹریڈ ایشورنس 2.0 سروس کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے نمایاں ای کامرس کاروباروں کو کے ای ایل ایوارڈز 2025 کی تقریب میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اہم صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سی سی سی آئی کے نائب صدر عمر خالد اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود شامل تھے۔

ٹریڈ ایشورنس 2.0 اس تقریب کا نمایاں حصہ رہا جس میں پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی منڈی میں زیادہ مؤثر اور محفوظ تجارت کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئیں، ان سہولتوں میں کم ٹرانزیکشن فیس، مفت رقم نکالنے کی سہولت، زیادہ آرڈر اور کریڈٹ لمٹس اور متنوع ادائیگی کے طریقے شامل ہیں۔

علی بابا ڈاٹ کام کی گلوبل سپلائی چین سروسز کی سربراہ سمر گاؤ نے کہا کہ پاکستان ایک بھرپور صلاحیت رکھنے والی سپلائر مارکیٹ ہے، جہاں مضبوط پیداواری صلاحیت اور متنوع مصنوعات عالمی خریداروں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے ٹریڈ ایشورنس 2.0 کو اس طرح اپ گریڈ کیا ہے کہ سپلائرز لاگت اور کریڈٹ سے متعلق چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے زیادہ قدر والے آرڈرز حاصل کرسکیں اور اپنی عالمی سرگرمیوں میں تیز رفتار ترقی کر سکیں۔

کے ای ایل ایوارڈز 2025 میں پاکستان کی 6 سرکردہ ای کامرس کمپنیوں کو نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔ فائنلسٹس نے علی بابا ڈاٹ کام پلیٹ فارم پر کامیابی کے حصول کی حکمتِ عملیوں پر بصیرت افروز پریزنٹیشنز پیش کیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں ملبوسات سے لے کر سرجیکل آلات تک کے بہترین ایکسپورٹرز کو دو کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا: گلوبل ٹریڈ انوویٹرز اور ای کامرس ایکسپورٹ ماسٹرز۔

Comments

Comments are closed.