بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں پیر کی صبح ایک کنٹینر ٹرک عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور تقریباً 43 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
بلندشہر کے ضلعی پولیس سربراہ دنیش کمار سنگھ کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔


Comments
Comments are closed.