نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی چھٹی سہ فریقی ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سفیر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی روابط اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ دونوں ممالک کے مابین امور پر تبادلہ خیال کے لئے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو ہونے والی گزشتہ ملاقات کے دوران تینوں فریقین نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی رابطہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سہ فریقی تعاون کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دوبارہ یقینی بنایا تھا۔
لیڈروں نے سفارتی رابطوں کو مضبوط بنانے، بات چیت کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے اہم محرکات کے طور پر تجارت، انفرااسٹرکچر اور ترقی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔


Comments
Comments are closed.