BR100 Increased By (0.4%)
BR30 Increased By (0.6%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.69 Increased By ▲ 0.25 (0.43%)
BIPL 25.35 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
BOP 34.26 Increased By ▲ 0.27 (0.79%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 194.95 Increased By ▲ 1.98 (1.03%)
FABL 89.85 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.01 Increased By ▲ 0.06 (0.33%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.65 (3.43%)
HBL 286.20 Increased By ▲ 0.70 (0.25%)
HUBC 214.90 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.12 Increased By ▲ 0.10 (1.25%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 87.00 Increased By ▲ 0.49 (0.57%)
OGDC 322.10 Increased By ▲ 2.14 (0.67%)
PAEL 39.70 Increased By ▲ 0.28 (0.71%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 268.50 Increased By ▲ 2.44 (0.92%)
PPL 228.79 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 34.80 Increased By ▲ 0.12 (0.35%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 27.01 Increased By ▲ 0.41 (1.54%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.50 Decreased By ▼ -0.21 (-0.3%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

سولر پاکستان نمائش کا کامیاب اختتام، متعدد معاہدے طے

کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ سولر پاکستان 2025 نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو پاکستان کی متبادل...
شائع August 18, 2025 اپ ڈیٹ August 18, 2025 01:40pm

کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ سولر پاکستان 2025 نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو پاکستان کی متبادل توانائی کی جانب منتقلی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

نمائش میں صنعتی پیمانے کی جدید سولرٹیکنالوجیز پیش کی گئیں جن میں سے کئی پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی گئیں۔

نمائش کاروباری ترقی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی جہاں لاکھوں روپے مالیت کے متعدد کاروباری معاہدو پر دستخط کئے گئے، اس نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے مرکز کے طور پر مستحکم مقام دیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے نمائش کے انعقاد کو پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر پاکستان جیسے ایونٹس ہمارے ملک کی متبادل توانائی میں حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

حکومتِ سندھ ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے جو صنعتی تعاون کو فروغ دیں، معاشی مواقع پیدا کریں اور ہمیں متبادل اور پائیدار توانائی کی جانب لے جائیں۔

نمائش کی کامیابی پر تبصرہ کرتےہوئے سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز، سلیم خان نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی بھرپورشمولیت اور دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سولر پاکستان بدستور جدت اور تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کی توانائی کے مستقبل کو نئی سمت فراہم کر رہا ہے۔

نمائش میں10 ممالک کی 250 سے زائد نمایاں کمپنیاں، توانائی کے ماہرین، پالیسی ساز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ اس موقع پر کاروباری طبقے اور عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.