وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزل کے نرخ کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عوام کا حق ہے اور ان کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے ڈیزل کے نرخ کم ہونے پر کرایوں میں کمی کے احکامات یقینی بنانے پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ترمیم شدہ کرایوں کا ٹیرف نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے-
صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کوسرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی عام آدمی کاحق ہے، استحصال کی اجازت نہیں دیں گے-


Comments
Comments are closed.