BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعداد و شمار کی بنیاد پر آپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کی پیش گوئی کے مطابق 16 اگست 2025 سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں فی لیٹر 12.91 روپے کی کمی متوقع ہے جس سے ڈیزل کی قیمت 285.83 روپے سے کم ہو کر 272.92 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اس کمی کی وجہ ایکس ریفائنری قیمت میں نمایاں کمی ہے جو 183.57 روپے سے گھٹ کر 170.66 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.04 روپے کا اضافہ متوقع ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.65 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، اس اضافے کی بنیادی وجہ ایکس ریفائنری قیمت میں اضافہ ہے جو 158.88 روپے سے بڑھ کر 159.92 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، دیگر لاگت کے عناصر جیسے کہ مارجن، لیویز اور اندرون ملک فریٹ ایکویلائزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پیٹرولیم لیوی پیٹرول پر 78.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 77.01 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ دونوں ایندھن کی اقسام پر فی الحال کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ہے۔

اگر اس کی منظوری دی گئی تو یہ ترمیم حکومت کے دوہفتہ وار قیمتوں کے طریقہ کار کے مطابق نافذ کی جائے گی، جو عالمی تیل کی قیمتوں اور کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.