BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو قوم سے خطاب میں ملک کو زیادہ خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے، کھاد سے لے کر جیٹ انجن اور برقی گاڑیوں کی بیٹریاں تک سب کچھ مقامی طور پر تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازع کے تناظر میں کسانوں کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔

یہ خطاب یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے اس وقت کیا گیا جب نئی دہلی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر عائد بھاری ٹیرف اور تجارتی مذاکرات کی ناکامی سے دوچار ہے۔

بھارتی وزریراعظم مودی نے کہا کہ کسان، ماہی گیر اور مویشی پال ہماری اولین ترجیح ہیں اور وہ کسی بھی پالیسی کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے جو ان کے مفادات کو نقصان پہنچائے۔

انہوں نے امریکہ یا ٹیرف کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے روسی تیل کی درآمدات جاری رکھنے پر بھارت کی مصنوعات پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جس سے بعض برآمدات پر محصول 50 فیصد تک پہنچ گیا۔ یہ اقدام بھارت کی امریکہ کو تقریباً 87 ارب ڈالر سالانہ کی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل، جوتے، قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے کو متاثر کر سکتا ہے۔

پانچ دور کی بات چیت کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان زرعی و ڈیری شعبے کی رسائی اور روسی تیل کے معاملے پر اختلافات برقرار رہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے۔

Comments

Comments are closed.