BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ مزید 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے، آئی ایس پی آر

  • اینٹی انفِلٹریشن آپریشن کے آغاز سے اب تک 50 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

سیکورٹی فورسز نے پاک۔افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں بھارت کے حمایت یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کو پریس ریلیز میں بتایا کہ 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب، ضلع ژوب کے سمبازه کے گردونواح میں پاک۔افغان سرحد کے ساتھ ایک مربوط کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اینٹی انفِلٹریشن آپریشن کے آغاز سے اب تک 50 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قوم کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مئی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان اشرافیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بھارتی حکومت سے ملنے والی رقم کے عوض دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے 2,500 سے زائد طلبہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے سے گریز کرے۔

Comments

Comments are closed.