کوئٹہ میں اتوار کے روز اسپیزند اسٹیشن کے قریب نصب شدہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے پشاور جانے والی 39-اپ جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ دھماکے کے فوراً بعد ریلوے اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کہا کہ مسافروں کو واپس کوئٹہ لایا جائے گا۔ کوئٹہ سے ٹرین سروسز سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بحال کی جائیں گی۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔


Comments
Comments are closed.