عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 362200 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 14 روپے کے اضافے سے 4073 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.