BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

این ڈی ایم اے نے 10 اگست تک متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

  • دریائے چناب اور دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 5 سے 10 اگست کے دوران بالائی اور وسطی پاکستان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سیلاب کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں تمام بڑے دریاؤں، خصوصاً دریائے چناب اور دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے چناب کے مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ دریائے جہلم اور اس کے منگلا سے بالائی علاقوں میں بہنے والے معاون دریاؤں میں بھی بلند سطح تک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی طرح دریائے سوات اور پنجکوڑا اور ان سے منسلک برساتی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث درمیانے درجے کے بہاؤ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس وقت تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج نچلے درجے کے سیلاب پر ہیں، تاہم آئندہ دنوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ان بیراجوں پر بھی درمیانے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور دریائے شِیگر میں بھی پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ ان کے ذیلی ندی نالوں بشمول ہسپر، خنجراب، شمشل، برالدو، ہوشے اور سالتورو میں بھی مقامی نوعیت کے اچانک سیلاب (فلیش فلڈز) کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی میں بھی ندی نالوں میں بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی 90 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 60 فیصد ذخیرہ گنجائش پر ہے، اور آنے والے دنوں میں ان کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے دریاؤں، ندیوں اور نالوں کے قریب رہنے والے مکینوں کو رات کے وقت اور شدید بارش کے دوران پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے خطرے سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری سیلابی الرٹس کے لیے ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے باخبر رہیں۔ متاثرہ علاقوں کے افراد کو محفوظ راستوں کی پہلے سے شناخت، ہنگامی سامان، خشک خوراک، صاف پانی اور ضروری ادویات تیار رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مویشیوں، گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کو محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل کر دینا چاہیے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے آلات کا انتظام یقینی بنایا جائے تاکہ شدید بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہو۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نچلے پلوں، کاز ویز اور زیر آب سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کریں، کیونکہ صرف 6 انچ تیز بہتا پانی کسی بالغ انسان کو گرا سکتا ہے جبکہ 12 انچ پانی گاڑی کو بہا لے جانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے ذریعے صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہا ہے اور صوبائی و ضلعی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ بروقت اور مربوط ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.