BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کھیل

پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت پر مکمل پابندی کا فیصلہ

  • پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے باہر رکھنا اور سیاسی بنیادوں پر فیصلے لینا قابل مذمت ہے، بیان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ختم ہونے والی ”ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز“ (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور سیاسی جانبداری کے باعث مستقبل میں کھلاڑیوں کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں پی سی بی نے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے باہر رکھنا اور سیاسی بنیادوں پر فیصلے لینا قابل مذمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنے شیڈول میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل کی جانب سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر کی گئی معذرت کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرکٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک مخصوص قوم پرستانہ بیانیے کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔

پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ جانبداری، جو حساسیت کے لبادے میں چھپی ہوئی ہے، بین الاقوامی کھیلوں کے حلقوں میں ناقابل قبول پیغام بھیجتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کیے گئے فیصلے بین الاقوامی کھیلوں کی غیرجانبداری اور ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور ایسے ماحول میں شرکت پاکستانی کھلاڑیوں کے وقار کے خلاف ہے اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اس مسئلے پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے ورچوئل اجلاس میں تفصیل سے غور کیا گیا، جس میں سمیر احمد سید، سلمان نذیر، ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل، تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، انور احمد خان، عدنان ملک، عثمان وھلہ (خصوصی دعوت پر شرکت) اور میر حسن نقوی (ایڈیشنل سیکریٹری) نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران بھارتی ٹیم نے صرف ایک میچ کھیلا جبکہ گروپ اسٹیج کے دونوں میچز میں پاکستان کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا، جس پر پی سی بی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات 2008 سے معطل ہیں، سوائے 2012 کی ایک مختصر سیریز کے جس میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور سیریز اپنے نام کی۔

پی سی بی نے کھیل کی حرمت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سیاسی رنگ آمیزی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

Comments

Comments are closed.