BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ہم سب اس لمحے سے واقف ہیں جب ٹیکسی سے اترنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ موبائل فون یا خریداری کی تھیلیاں گاڑی میں رہ گئی ہیں۔ اگرچہ ایسی اشیاء کا بھول جانا عام بات ہے، مگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو (Yango) کی حالیہ گمشدہ اشیاء کی فہرست میں کچھ ایسی حیران کن چیزیں بھی شامل ہیں جن کی توقع کم ہی کی جاتی ہے۔

یانگو رائیڈ — جو عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ کا ذیلی ادارہ ہے — نے موسمِ گرما 2024-2025 کے دوران بھولی ہوئی اور خوش قسمتی سے واپس مل جانے والی اشیاء کی فہرست جاری کی ہے۔

پاکستان بھر میں مسافروں کی جانب سے سب سے زیادہ بھولی جانے والی اشیاء میں خریداری کی تھیلیاں (32 فیصد)، موبائل فونز (31 فیصد) اور ہینڈ بیگز (10 فیصد) نمایاں ہیں۔ تاہم فہرست میں کچھ غیر معمولی اشیاء بھی شامل ہیں، جن میں بچوں کی دودھ کی بوتلیں، تلی ہوئی چکن وِنگز کی بالٹی، ڈرل مشینیں، گردن میں پہننے والے پورٹ ایبل پنکھے، اور کھانے کے تیل کا کینسٹر بھی شامل ہے۔

یانگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ میرال شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مسافروں کے لیے اپنی کھوئی ہوئی اشیاء واپس حاصل کرنا کتنا اہم ہوتا ہے — چاہے وہ قیمتی موبائل فون ہو یا بچپن کی کوئی یادگار تصویر۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم 24 گھنٹے متحرک رہتی ہے تاکہ ایسے معاملات کو سنجیدگی، فوری ردعمل اور مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹایا جا سکے۔

یانگو نے اس مقصد کے لیے اپنی ایپ میں اسمارٹ فیچرز بھی شامل کیے ہیں جو پارٹنر ڈرائیور کی جانب سے کسی گم شدہ شے کی اطلاع ملتے ہی مسافر کو خودکار طور پر آگاہ کر دیتے ہیں۔ ایپ پھر صارف کو براہِ راست ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

یہ طریقہ کار یانگو کی اُس کاوش کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی اور انسانی معاونت کے امتزاج سے صارف کو اولین ترجیح دینا ہے۔

میرال شریف کے مطابق ہمارا مقصد صرف لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا نہیں بلکہ اُنہیں خیال اور بھروسے کے ساتھ سفر کرانا ہے۔ یہ اعداد و شمار اگرچہ بظاہر ہلکے پھلکے لگتے ہیں، مگر دراصل ہماری اعلیٰ معیار کی سروس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یانگو نے اعلان کیا کہ یانگو ٹیک اب پاکستان میں مکمل طور پر دستیاب ہے۔ یہ جدید اے آئی پر مبنی بی ٹو بی سلوشنز کا ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو نقل و حمل، لاجسٹکس، ریٹیل اور کسٹمر آپریشنز جیسے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، مختلف ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے سے کاروبار اپنے آپریشنز کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کر سکتے ہیں، اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یانگو ٹیک کی پیشکش میں ریٹیلرز کے لیے اے آئی سے چلنے والے حل، خودکار ڈیلیوری روبوٹس، ویئرہاؤس آٹومیشن، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور ریٹیل میڈیا ایڈورٹائزنگ شامل ہیں — اس کے ساتھ روٹ پلاننگ اور ڈیٹا مینجمنٹ جیسے اضافی فیچرز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یانگو ٹیک نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز گروسری ڈلیوری پلیٹ فارم DealCart کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے کیا ہے۔ اس انضمام کے نتیجے میں، DealCart کی مصنوعات اب یانگو ایپ کے ”یانگو شاپس“ سیکشن میں دستیاب ہیں، جس سے کراچی کے صارفین بآسانی اپنی روزمرہ کی گروسری آن لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.