BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

چین کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف

  • جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
شائع اپ ڈیٹ

چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ہمسایہ ملک کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری پر غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہی، جو آج جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایل اے کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں کلیدی کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی طاقت اور اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ منفرد، آزمودہ اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود غیر معمولی حد تک مضبوط ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک حالات میں تبدیلی کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مضبوط اور ناقابل تسخیر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ ان کی دیرینہ شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

Comments

Comments are closed.