BR100 Decreased By (-0.37%)
BR30 Decreased By (-0.27%)
KSE100 Decreased By (-0.32%)
KSE30 Decreased By (-0.39%)
BAFL 56.99 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.04 (-0.15%)
BOP 34.21 Increased By ▲ 0.18 (0.53%)
CNERGY 10.15 Increased By ▲ 0.19 (1.91%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
DGKC 205.89 Decreased By ▼ -0.62 (-0.3%)
FABL 100.04 Decreased By ▼ -0.42 (-0.42%)
FCCL 54.25 Decreased By ▼ -0.45 (-0.82%)
FFL 16.56 Decreased By ▼ -0.13 (-0.78%)
GGL 25.30 Increased By ▲ 0.51 (2.06%)
HBL 300.90 Decreased By ▼ -1.45 (-0.48%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -1.38 (-0.63%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.20 (1.92%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.11 (-1.49%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.06 (0.2%)
MLCF 93.35 Decreased By ▼ -1.01 (-1.07%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -0.34 (-0.11%)
PAEL 42.99 Decreased By ▼ -0.21 (-0.49%)
PIBTL 16.63 Decreased By ▼ -0.11 (-0.66%)
PIOC 304.55 Increased By ▲ 7.45 (2.51%)
PPL 218.83 Decreased By ▼ -0.95 (-0.43%)
PRL 51.66 Increased By ▲ 2.47 (5.02%)
SNGP 102.80 Decreased By ▼ -2.10 (-2%)
SSGC 27.60 Decreased By ▼ -0.65 (-2.3%)
TELE 8.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.8%)
TPLP 13.59 Increased By ▲ 0.32 (2.41%)
TRG 60.05 Decreased By ▼ -0.09 (-0.15%)
UNITY 10.41 Decreased By ▼ -0.02 (-0.19%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)

صادق آباد میں رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق شہید ہونے والوں میں 5 کانسٹیبلز شامل ہیں جن کے نام محمد عرفان، محمد سلیم، نخیّل، خلیل اور غضنفر ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔

شہیدوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیخانی پولیس پوسٹ پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں جانیں قربان کرنے والی فورس کا مورال پست نہیں کرسکتیں۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جانیں نچھاور کر کے شہادت کا اعلیٰ مقام پایا۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments

Comments are closed.