BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان کی پہلی ہونڈا ایچ آر- وی ای: ایچ ای وی( HR-V e:HEV )متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو ہائبرڈ موبیلٹی میں ایک نیا سنگِ میل اور اعلیٰ معیار قائم کرتی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں پائیدار اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ کی جانب ہونڈا کے سفر کا نقطۂ آغاز ہے، جو کمپنی کے عالمی وژن — کاربن نیوٹرلٹی اور 2050 تک ٹریفک حادثات کے مکمل خاتمے — سے ہم آہنگ ہے۔

ہونڈا ایچ آر- وی ای: ایچ ای وی پاکستانی مارکیٹ میں ایچ ای وی کے نئے دور کے پیغام کے ساتھ متعارف کرائی گئی۔ اس تاریخی لمحے کا آغاز علامتی فرسٹ کار لائن آف تقریب سے ہوا جو پاکستان میں ہونڈا کی جدید ترین ہائبرڈ ایس یو وی کی مقامی پیداوار کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس خصوصی لانچ تقریب میں ہونڈا موٹرز کمپنی جاپان اور ایشین ہونڈا کمپنی لمیٹڈ کے معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی جبکہ اٹلس گروپ پاکستان کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

تقریب کا نمایاں ترین پہلو ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر اور ایشیا و اوشیانا ریجنل یونٹ کے سربراہ توشیو کوواہارا کی شرکت تھی، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی کارکردگی، ٹیکنالوجی میں جدت اور مستقبل کی ذمہ داری کے حوالے سے ہونڈا کے عالمی عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی پائیدار ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی جانب منتقلی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہونڈا پاکستان سے اپنی وابستگی کو سنجیدگی سے نبھا رہا ہے۔

ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے چیئرمین عامر ایچ شیرازی نے پاکستان میں آئندہ نسل کی ہائبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ اے سی پی ایل ملک میں صاف، مؤثر اور ذہین ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی میں اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا جو عالمی معیار پر مبنی اور مقامی سطح پر تیار کردہ ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.