BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے ایک بجٹ سے متعلق اقدام پر عملدرآمد 30 جولائی 2025 تک مؤخر کر دیا ہے جس کے تحت درآمد کنندگان کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ جہازوں کے بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے یا زمینی سرحدوں پر گاڑیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی گڈز ڈیکلیریشنز (جی ڈیز) جمع کرا سکیں۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 1360(I)/2025 جاری کردیا ہے۔

ایس آر او کے مطابق ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 79 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے درآمد کنندگان جو برتھنگ یا زمینی سرحد عبور کرنے سے قبل گڈز ڈیکلیریشن جمع کرائیں گے، وہ اسیسمنٹ مکمل ہونے کے بعد ڈیوٹیز، ٹیکسز اور دیگر واجبات کی ادائیگی کر سکیں گے۔ یہ سہولت 30 جولائی 2025 سے مؤثر ہوگی۔

فنانس ایکٹ 2025 میں واضح کیا گیا ہے کہ درآمد کنندگان کو گڈز ڈیکلیریشنز پیشگی ادائیگی کے بغیر بھی جمع کرانے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ جی ڈی جہاز کے لنگر انداز ہونے یا گاڑیوں کے سرحد عبور کرنے سے قبل داخل کی جائے۔

یہ سہولت اُس تاریخ سے نافذ العمل ہوگی جو ایف بی آر نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کرے گا۔

چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزل (ساؤتھ)، کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویبوک نظام میں اس تبدیلی کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 79 میں موجود وضاحت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئی وضاحت کے تحت، خشک بندرگاہوں (ڈرائی پورٹس) پر جمع کرائی گئی گڈز ڈیکلیریشنز کی اسیسمنٹ ایسے طریقے سے اور ان مقامات پر کی جا سکتی ہے جو بورڈ (ایف بی آر) کی جانب سے مقرر کیے جائیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.