BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Increased By (0.04%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 26.88 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.27 Decreased By ▼ -0.41 (-1.22%)
CNERGY 10.20 Increased By ▲ 0.39 (3.98%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 208.05 Increased By ▲ 0.18 (0.09%)
FABL 97.69 Decreased By ▼ -1.21 (-1.22%)
FCCL 53.55 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 16.32 Decreased By ▼ -0.36 (-2.16%)
GGL 23.75 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 302.99 Decreased By ▼ -1.40 (-0.46%)
HUBC 218.50 Increased By ▲ 0.39 (0.18%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.21 (-1.97%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 28.72 Decreased By ▼ -0.39 (-1.34%)
MLCF 95.25 Decreased By ▼ -0.25 (-0.26%)
OGDC 318.98 Increased By ▲ 1.04 (0.33%)
PAEL 41.29 Decreased By ▼ -0.54 (-1.29%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.09 (-0.55%)
PIOC 295.11 Increased By ▲ 15.10 (5.39%)
PPL 221.90 Increased By ▲ 2.16 (0.98%)
PRL 47.70 Increased By ▲ 3.11 (6.97%)
SNGP 106.65 Decreased By ▼ -0.84 (-0.78%)
SSGC 28.70 Decreased By ▼ -0.23 (-0.8%)
TELE 8.78 Increased By ▲ 0.02 (0.23%)
TPLP 12.23 Increased By ▲ 0.13 (1.07%)
TRG 59.69 Decreased By ▼ -0.34 (-0.57%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے ۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی رپورٹ کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح منافع میں 26 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی شرح 10.14 فیصد ہوگئی ۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس (آر آئی سی) کی شرح منافع 48 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.16 فیصد سے کم ہو کر 10.68 فیصد پر آگئی۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح 15 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.76 فیصد سے گھٹ کر 11.61 فیصد ہوگئی۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس (بی ایس سی) کی شرح منافع میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی جس کے بعد یہ 13.20 فیصد سے کم ہو کر 12.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹ (ایس ایس اے) پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی جس کے بعد دونوں پر اب 10.4 فیصد منافع دیا جائے گا۔

دوسری جانب، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) کی منافع کی شرح میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں کی نئی شرح 9.94 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل سیونگز آرگنائزیشن پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جو 3.4 کھرب روپے سے زائد کے پورٹ فولیو کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے اور ملک بھر میں 376 شاخوں کے ذریعے 40 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ یہ ادارہ 12 علاقائی ڈائریکٹوریٹس کے تحت کام کرتا ہے۔

سی ڈی این ایس حکومت کو بجٹ خسارے کی مالی اعانت اور اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.