BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب ترین دہشت گرد سمیت 3 ہلاک

  • حکومت نے ہلاک دہشت گرد زعفران کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی، راجہ عمر خطاب
شائع اپ ڈیٹ

** آج نیوز کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔**

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر شروع کی گئی تھی کہ کراچی کے منگھوپیر علاقے میں ایک گھر میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد موجود ہیں۔ چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی تھی جن میں کالعدم تنظیم کے افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن شہر سے دہشت گردی کے خاتمے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران کے نام سے ہوئی ہے، دوسرے کی قدرت اللہ جبکہ تیسرے کی شناخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد زعفران کے سر پر حکومت نے 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا ہوا تھا۔

کارروائی کے دوران گھر سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جیز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور اب اس مکان کے مالک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جہاں یہ دہشت گرد مقیم تھے۔

Comments

Comments are closed.