BR100 Decreased By (-0.43%)
BR30 Decreased By (-0.76%)
KSE100 Decreased By (-0.34%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 56.64 Increased By ▲ 0.17 (0.3%)
BIPL 24.82 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.69 Decreased By ▼ -0.29 (-2.23%)
DFML 18.65 Increased By ▲ 1.16 (6.63%)
DGKC 187.50 Increased By ▲ 0.28 (0.15%)
FABL 93.37 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 51.15 Decreased By ▼ -0.50 (-0.97%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 198.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 9.76 Decreased By ▼ -0.09 (-0.91%)
KEL 5.98 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.30 Increased By ▲ 0.13 (0.5%)
MLCF 90.40 Decreased By ▼ -0.83 (-0.91%)
OGDC 313.89 Increased By ▲ 0.50 (0.16%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 219.42 Decreased By ▼ -1.94 (-0.88%)
PRL 89.82 Decreased By ▼ -1.40 (-1.53%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
SSGC 23.22 Decreased By ▼ -0.08 (-0.34%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.23 (-3.02%)
TPLP 12.19 Decreased By ▼ -0.37 (-2.95%)
TRG 54.40 Decreased By ▼ -1.39 (-2.49%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس عارضی طور پر 140,000 پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

کے ایس ای 100 نے سیشن کا آغاز مثبت زون میں کیا اور انٹرا ڈے ہائی 140,149.23 پوائنٹس تک پہنچا، تاہم بعد میں فروخت کے دباؤ کے باعث انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 139,195.85 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 139,380.06 پوائنٹس پر بند ہوا جو 172.77 پوائنٹس یا 0.12 فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق بینکنگ سیکٹر پر پالیسی ریٹ میں ممکنہ کمی کے خدشات کے باعث دباؤ رہا جبکہ سیمنٹ سیکٹر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس سبسڈی اسکیم کی منظوری کے بعد مثبت رفتار دیکھی گئی۔

انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت حصہ شامل کرنے والے حصص میں لکی، سسٹم، پی ایس او، فاطمہ اور سازیو( SAZEW) شامل تھے جنہوں نے مجموعی طور پر 379 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوسری جانب یوبی ایل ایم بی ای ایل اور بی اے ایف ایل نے انڈیکس کو مجموعی طور پر 261 پوائنٹس نیچے دھکیل دیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ رینج باؤنڈ رہی لیکن مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، کیونکہ سرمایہ کاروں نے میکرو اکنامک اشارے، متوقع مانیٹری ایزنگ اور کارپوریٹ آمدنی کا جائزہ لیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے ہفتہ وار بنیاد پر 610 پوائنٹس یا 0.44 فیصد اضافہ کیا اور ایک لاکھ 39 ہزار207 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر پیر کو عالمی اسٹاکس میں اضافہ ہوا اور یورو کی قدر مستحکم ہوئی کیونکہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے نے مارکیٹ کے جذبات کو تقویت دی، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو اور بینک آف جاپان کے اہم پالیسی اجلاسوں کے باعث سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہوا۔

امریکہ نے یورپی یونین کے ساتھ 15 فیصد درآمدی ٹیرف پر مبنی تجارتی معاہدہ کیا، جو پہلے تجویز کردہ شرح کا نصف ہے، جبکہ جاپان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں آٹو امپورٹس پر مجوزہ ٹیرف کم کر دیے گئے۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.4 فیصد اور نیسڈیک فیوچرز میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یورو نے ڈالر، پاؤنڈ اور ین کے مقابلے میں اپنی قدر میں بہتری دکھائی۔ یورپی فیوچرز میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایشیائی اسٹاکس میں بھی اضافہ ہوا، ایم ایس سی آئی کا وسیع انڈیکس 0.27 فیصد بڑھا جبکہ جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کی ایک سالہ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد گر گیا۔

یورپ کے لیے 15 فیصد ٹیرف اگرچہ اب بھی زیادہ سمجھا جا رہا ہے لیکن یہ 30 فیصد کی ممکنہ شرح سے بہتر ہے۔

دریں اثناء پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.08 فیصد بہتری کے ساتھ 283.21 پر بند ہوا، جو 0.24 روپے کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا تجارتی حجم کم ہو کر 589.31 ملین شیئرز رہ گیا، جو پچھلے سیشن میں 634.81 ملین تھا، جبکہ حصص کی مالیت بڑھ کر 34.56 ارب روپے ہو گئی جو پہلے 24.61 ارب روپے تھی۔

عائشہ اسٹیل ملز 51.82 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ فعال رہی، اس کے بعد آغا اسٹیل انڈسٹریز 46.62 ملین اور بینک آف پنجاب 23.77 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کل 483 کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا، جن میں 251 کے نرخوں میں اضافہ، 205 میں کمی اور 27 کے نرخ مستحکم رہے۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.