BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام پیر کو اسٹاک ہوم میں مذاکرات دوبارہ شروع کر رہے ہیں تاکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے بنیادی تنازعات کو حل کیا جا سکے اور تین ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے بھاری ٹیرف کے خطرات کو مؤخر رکھا جا سکے۔

چین کو 12 اگست کی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ پائیدار ٹیرف معاہدہ کیا جا سکے، اس سے قبل مئی اور جون میں ابتدائی معاہدے طے پائے تھے جنہوں نے بڑھتے ہوئے جوابی ٹیرف اور نایاب معدنیات کی فراہمی میں رکاوٹ کو وقتی طور پر ختم کیا تھا۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چینز کو دوبارہ بڑے پیمانے پر خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ مذاکرات امریکا-یورپی یونین کے تازہ ترین تجارتی معاہدے کے فوراً بعد ہو رہے ہیں، جس کے تحت یورپی مصنوعات پر 15 فیصد درآمدی ٹیرف عائد ہوگا جبکہ یورپی یونین آئندہ برسوں میں 750 ارب ڈالر کی امریکی توانائی خریدے گی اور 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا-چین بات چیت میں کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں لیکن 90 روزہ ٹیرف جنگ بندی میں توسیع کا امکان زیادہ ہے، جس سے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے ممکنہ اجلاس کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے تبصرے سے گریز کیا، البتہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ پہلے ہی جنگ بندی کی توسیع کا عندیہ دے چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ چین اپنی معیشت کو برآمدات سے ہٹا کر گھریلو کھپت پر منتقل کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے نایاب معدنیات اور میگنیٹس پر کنٹرول امریکا کے لیے ایک بڑا دباؤ ہے۔ ادھر ٹرمپ کے آئندہ چین دورے اور ٹرمپ-شی ملاقات کے امکانات مذاکرات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ چین امریکی ٹیرف میں کمی اور ہائی ٹیک ایکسپورٹ کنٹرولز میں مزید نرمی کا مطالبہ کرے گا۔

Comments

Comments are closed.