BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

لاہور کینٹ کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی اسلام آباد پولیس اہلکاروں پر مبینہ حملے سے متعلق کیس میں کی گئی، جو مارچ 2023 میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی لاہور کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر پیش آیا تھا۔

عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شبلی فراز کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بھی 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو سمن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

یہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق کی عدالت میں زیر سماعت ہے جنہوں نے دورانِ سماعت واضح کیا کہ تمام ملزمان کی ذاتی حاضری عدالت میں لازم ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت بھی 30 جولائی کے لیے مقرر کر دی ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ لاہور کے ریس کورس تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں پر اسلام آباد پولیس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2023 میں اس وقت شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جب پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی۔

Comments

Comments are closed.