جنوبی کوریا کی معروف آٹومیکر کمپنی کیا کارپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل سے جون کی سہ ماہی کے دوران اسے امریکی ٹیرف کے باعث 786 ارب وون (تقریباً 570 ملین ڈالر) کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کیا، جو دنیا کی تیسری بڑی گاڑی ساز کمپنی ہے اور ہنڈائی موٹر کی الحاق شدہ شراکت دار ہے، نے بتایا کہ دوسری سہ ماہی میں اس کا آپریٹنگ منافع 24 فیصد کم ہو کر 2.76 کھرب وون تک محدود رہ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔
کمپنی کے مطابق امریکہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے خدشے کے پیش نظر صارفین نے خریداری میں جلدی کی، جس کے باعث امریکی مارکیٹ میں کیا کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کی نئی کارنیول ہائبرڈ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکلز (SUVs) کی فروخت بھی خاصی مضبوط رہی۔
اس کے باوجود مارکیٹ میں کمپنی کے حصص متاثر ہوئے اور کیا کے شیئرز میں 1.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔


Comments
Comments are closed.