BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

سوزوکی موٹرسائیکلز جو عالمی سطح پر موٹر سائیکل سازی کی صنعت میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے نے پاکستان میں اپنے مقبول ماڈلز جی ڈی 110 ایس اور جی ایس 110 کے اپ ڈیٹڈ ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ماڈلز کو اب جدید اور دلکش گرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو انداز، کارکردگی اور جمالیاتی حسن کا شاندار امتزاج پیش کرتے ہیں۔

سوزوکی کا یہ اقدام پاکستانی موٹر سائیکل صارفین کے لیے نئی، متحرک اور جدت سے بھرپور آپشنز فراہم کرنے کے اُس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد معیار اور جدیدیت کو یکجا کرنا ہے۔

نئے گرافک ڈیزائنز ان ماڈلز کو ایک تازہ، منفرد اور معیاری شکل دیتے ہیں، تاکہ یہ مسابقت سے بھرپور موٹرسائیکل مارکیٹ میں نمایاں نظر آئیں۔ سوزوکی حسب روایت اپنی توجہ معیار، بھروسے اور قابلِ اعتماد کارکردگی پر مرکوز رکھے ہوئے ہے— وہ خوبیاں جو ان ماڈلز کو پاکستانی سواروں میں مسلسل مقبول بنائے ہوئے ہیں۔

سوزوکی کی GD110S جو کامیاب ماڈلز میں شمار ہوتی ہے، ایندھن کی بچت، آرام دہ سواری اور بہترین کارکردگی کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ 110cc انجن سے لیس یہ موٹر سائیکل روزمرہ آمدورفت سے لے کر طویل سفر تک ہر طرح کے سفر کے لیے موزوں ہے۔ نئے متعارف کردہ گرافکس اس کی ظاہری کشش کو مزید نکھارتے ہیں جبکہ اس کی کارکردگی کا معیار جوں کا توں برقرار ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.