BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں، سلیمان اور قاسم، کی جلد پاکستان آمد متوقع ہے۔ یہ بات جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہی ہے اور مزید بتایا ہے کہ بیٹوں اور والد کے درمیان ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “عمران کے بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اور اس ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے قانونی راستہ اپنایا جا رہا ہے۔“اس موقع پر عمران خان کی دو دیگر بہنیں، سینئر وکلاء سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ وہ توشہ خانہ II کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے مگر جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کی آمد اور قیام کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ وہ عدالت سے ملاقات کے لیے درکار اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکام ملاقات سے انکار نہ کر سکیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”وہ (سلیمان اور قاسم) یہاں جتنے دن چاہیں قیام کر سکتے ہیں۔“

ایک سوال کے جواب میں علیمہ نے زور دیا کہ والد سے ملاقات کرنا ان کا آئینی حق ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہائی کورٹ میں کسی بھی وقت درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے بیٹوں نے امریکہ میں اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں کیلیفورنیا میں امریکی صدارتی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے تاکہ عالمی سطح پر حمایت حاصل کی جا سکے۔

سلیمان اور قاسم نے یہ مہم سب سے پہلے مئی میں شروع کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے والد کی اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید کو اجاگر کیا تھا۔

عمران خان کو اپریل 2022 میں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے متعدد مقدمات کا سامنا ہے، جن میں 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت جاری مقدمات بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کے ایک کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں، رچرڈ گرینل کو عمران خان کے بیٹوں اور امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

گرینل نے اس موقع پر حوصلہ افزا پیغام دیا کہ ”حوصلہ رکھیں… دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقامی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں۔ تم اکیلے نہیں ہو۔“

عمران خان کے بیٹوں نے امریکی رکنِ کانگریس جو ولسن، کانگریس مین بریڈ شرمین، اینڈی ہیریس، ٹیڈ لیو اور بل ہائیزنگا سے بھی ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے والد کو جیل میں درپیش مبینہ بدسلوکی سے آگاہ کیا۔

Comments

Comments are closed.