BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’+CCC‘ سے بڑھا کر ’-B‘ کر دی، آؤٹ لک مستحکم قرار

  • آئی ایم ایف کی معاونت سے پاکستان کی مالی صورتحال اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے، ریٹنگ ایجنسی
شائع July 24, 2025 اپ ڈیٹ July 24, 2025 06:58pm

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی گلوبل) نے جمعرات کے روز پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ’+CCC‘ سے بڑھا کر ’-B‘ کر دیا اور اسے ”مستحکم (Stable)“ آؤٹ لک پر رکھا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بہتری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی معاونت کے باعث ممکن ہوئی، جس نے پاکستان کی مالی حالت اور زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام فراہم کیا ہے۔

اسٹیٹمنٹ میں ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ ”مستحکم منظر نامہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ جاری معاشی بحالی اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں مالیاتی اور قرض کے اعداد و شمار کو مستحکم رکھیں گی۔“

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ جاری سرکاری مالی معاونت پاکستان کو اس کے بیرونی واجبات کی ادائیگی میں مدد دے گی اور ملک آئندہ 12 ماہ کے دوران اپنے تجارتی قرضوں کی سہولتوں کو بھی جاری رکھے گا۔“

 ۔
۔

پاکستان کے طویل مدتی بین الاقوامی بانڈز ریٹنگ اپ گریڈ کے بعد تیزی سے بڑھے، جہاں 2051 کی میچورٹی نے 1.6 سینٹ کا اضافہ کرتے ہوئے 84.85 سینٹ فی ڈالر کی قیمت پر خریدا گیا، جیسا کہ ٹریڈ ویب کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا۔

2031 اور 2036 کی میچورٹیز میں بھی تقریباً ایک سینٹ کا اضافہ ہوا، جبکہ کم میعاد والے بانڈز میں معمولی فائدے دیکھنے میں آئے۔

Comments

Comments are closed.