BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے بدھ کے روز امریکا میں دائیں بازو کی بااثر شخصیت اور پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا، جو اس دعوے پر مبنی ہے کہ فرانس کی خاتونِ اول دراصل مرد ہیں۔

جوڑے نے ڈیلویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر شکایت میں کہا کہ اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ کو فروغ دینے اور اپنے ’’جنونی‘‘ مداحوں کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے جھوٹ پر مبنی عالمی تضحیک کی مہم چلائی ہے۔

ان جھوٹوں میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ 72 سالہ برجیت میکرون کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو دراصل ان کے بڑے بھائی کا نام ہے۔ شکایت میں کہا گیا اوونز نے ان کی ظاہری شکل، شادی، دوستوں، خاندان اور ذاتی تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے ایک خوفناک کہانی تراشی جو اشتعال پیدا کرنے اور بدنام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی۔ نتیجہ عالمی سطح پر مسلسل بُلیئنگ کی صورت میں نکلا۔

اوونز نے بدھ کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ یہ مقدمہ حقائق کی غلطیوں سے بھرا ہوا ہے اور یہ ان کی ساکھ خراب کرنے کی واضح اور مایوس کن تشہیری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اوونز کے ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ دراصل برجیت میکرون کے اس اقدام کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے انٹرویو کی بار بار کی جانے والی درخواستیں مسترد کر دیں، اور یہ غیر ملکی حکومت ایک امریکی آزاد صحافی کے پہلے آئینی ترمیمی حق پر حملہ کر رہی ہے۔

میکرون جوڑے نے اپنے وکلاء کے ذریعے مشترکہ بیان میں کہا کہ اوونز کے جانب سے ہتک آمیز بیانات واپس لینے سے انکار کے بعد انہیں مقدمہ دائر کرنا پڑا۔

یہ مقدمہ، جو ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں زیر سماعت ہے، ہتک عزت کے مقدمات میں عالمی رہنماؤں کی طرف سے دائر کیے جانے والے نایاب کیسز میں سے ایک ہے۔ اوونز کے ایک پوڈکاسٹ ’’Becoming Brigitte‘‘ نے، جسے یوٹیوب پر 2.3 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے، ایسی ’’جھوٹی اور تباہ کن‘‘ افواہیں پھیلائیں جن میں کہا گیا کہ برجیت میکرون نے کسی اور کی شناخت چرائی، عورت میں تبدیل ہوئیں، اور میکرون جوڑا قریبی رشتہ دار ہونے کے باوجود بدکاری میں ملوث ہے۔

یہ موضوع 2021 سے زیر بحث ہے اور اسے ٹکر کارلسن اور جو روگن جیسے قدامت پسند پوڈکاسٹ ہاسٹس نے بھی اٹھایا ہے۔ ستمبر میں برجیت میکرون نے فرانس کی ایک عدالت میں اسی نوعیت کے دعووں پر دو خواتین کے خلاف مقدمہ جیتا تھا، جو اپیل میں کالعدم ہو گیا اور اب یہ معاملہ فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Comments

Comments are closed.