BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایئر عربیہ ابو ظہبی نے پاکستان میں فضائی آپریشنز میں توسیع کردی

  • ملتان کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتہ وار 5، فیصل آباد کے لیے 4 کردی گئی
شائع اپ ڈیٹ

ایئر عربیہ ابو ظہبی جو متحدہ عرب امارات کی پہلی کم لاگت ایئرلائن ہے، نے پاکستان میں اپنی خدمات میں توسیع کرتے ہوئے فیصل آباد اور ملتان کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

ایئرلائن نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پروازوں میں اضافہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان فضائی روابط کو مزید مستحکم کرتا ہے اور مسافروں کو سستی، قابلِ اعتماد اور آسان سفری سہولتوں کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق ملتان کے لیے پروازوں کی تعداد ہفتہ وار دو سے بڑھا کر پانچ کردی گئی ہے، جب کہ ستمبر سے یہ سروس روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب فیصل آباد کے لیے پروازیں بھی ہفتہ وار دو سے بڑھا کر چار کر دی گئی ہیں جس سے مسافروں کو مزید سہولت اور زیادہ لچکدار سفری آپشنز میسر آئیں گے۔

ایئر عربیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ پاکستان ایئر عربیہ ابو ظہبی کے لیے ایک کلیدی ترقی پذیر مارکیٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اور فیصل آباد کے لیے پروازوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کم لاگت اور بااعتماد سفری سہولتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ساتھ ہی مسافروں کو مزید سہولت اور بہتر روابط فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایئر عربیہ ابو ظہبی نے سیالکوٹ کے لیے بھی براہِ راست پرواز کا آغاز کیا ہے جس سے پاکستان میں اس کی فضائی رسائی میں مزید وسعت آئی ہے۔

ایئرلائن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سال کے اختتام سے قبل اپنے فضائی بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرے گی جس سے نہ صرف آپریشنل صلاحیت بڑھے گی بلکہ نئی منزلوں کے لیے پروازوں کے آغاز میں بھی مدد ملے گی۔

دوسری جانب چند روز قبل برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو اب برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت حاصل کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.