BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تنزلی

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر...
شائع July 22, 2025 اپ ڈیٹ July 22, 2025 04:01pm

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 2 پیسے کی تنزلی سے 284.97 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو روپیہ 284.95 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر منگل کو ڈالر نے ایک محدود دائرے میں تجارت کی جب کہ ہفتے کے آغاز میں اس میں عارضی کمی دیکھی گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کی نظریں تجارتی مذاکرات میں کسی بھی پیش رفت پر مرکوز ہیں کیونکہ یکم اگست کی آخری تاریخ قریب ہے جس کے تحت ممالک کو امریکہ کے ساتھ معاہدے کرنے ہوں گے ورنہ سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ین نے زیادہ تر گزشتہ سیشن کے فوائد کو برقرار رکھا جو جاپان میں اختتام ہفتہ ہونے والے ایوانِ بالا کے انتخابات کے نتائج کے بعد سامنے آئے۔ نتائج وہی رہے جن کی پہلے سے قیمتوں میں عکاسی ہوچکی تھی۔ اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ٹوکیو کتنی جلدی واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرسکتا ہے اور وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے مستقبل پر جو قیادت کی کرسی پر فائز ہیں۔

جاپانی کرنسی جو پیر کو انتخابات کے نتائج کے بعد 1 فیصد بڑھی تھی منگل کی ابتدائی ایشیائی تجارت میں معمولی کمزوری کے ساتھ 147.65 پر ٹریڈ کررہی تھی۔

یکم اگست کی ٹیرف ڈیڈ لائن میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کے روز کہا کہ انتظامیہ کے لیے تجارتی معاہدوں کا معیار ان کے وقت سے زیادہ اہم ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا اُن ممالک کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع ممکن ہے جو واشنگٹن کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، تو اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

مختلف کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر منگل کو معمولی اضافہ کے ساتھ 97.94 پر پہنچ گیا جب کہ پیر کو اس میں 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Comments

Comments are closed.