BR100 Increased By (0.78%)
BR30 Increased By (1.02%)
KSE100 Increased By (0.5%)
KSE30 Increased By (0.51%)
BAFL 58.66 Increased By ▲ 0.22 (0.38%)
BIPL 25.51 Increased By ▲ 0.31 (1.23%)
BOP 34.34 Increased By ▲ 0.35 (1.03%)
CNERGY 8.12 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.10 Increased By ▲ 2.13 (1.1%)
FABL 89.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 53.51 Increased By ▲ 0.68 (1.29%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.53 (2.79%)
HBL 286.10 Increased By ▲ 0.60 (0.21%)
HUBC 215.10 Increased By ▲ 0.72 (0.34%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.12 Increased By ▲ 0.10 (1.25%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.41 Increased By ▲ 0.90 (1.04%)
OGDC 322.92 Increased By ▲ 2.96 (0.93%)
PAEL 40.09 Increased By ▲ 0.67 (1.7%)
PIBTL 17.02 Increased By ▲ 0.35 (2.1%)
PIOC 270.15 Increased By ▲ 4.09 (1.54%)
PPL 230.00 Increased By ▲ 1.82 (0.8%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.25 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 26.84 Increased By ▲ 0.24 (0.9%)
TELE 8.63 Increased By ▲ 0.35 (4.23%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.90 Increased By ▲ 0.19 (0.27%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اتوار کو جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری آئین کے آرٹیکل 65 سے متصادم ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حلف اسمبلی کے فلور پر لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا بلکہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے 24 جولائی کو اسمبلی اجلاس طلب کر لیا ہے اور واضح کیا کہ اسمبلی کے باہر، بالخصوص گورنر ہاؤس میں، کوئی بھی حلف برداری آئین کے منافی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آرٹیکل 255 (2) صرف غیر معمولی حالات میں لاگو ہوتا ہے، اور اگر وزیراعلیٰ اور اسپیکر انکار کریں تو ہی چیف جسٹس کسی کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں لیا گیا حلف غیر قانونی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ ”درخواست تیار کر لی گئی ہے اور کل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔“

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بریسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف لینا ملکی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں شمار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا غلط استعمال کرتے ہوئے جمہوری سیاست کے دل پر خنجر گھونپا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ جماعتوں کو پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دینا عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے۔

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب گویا ”جمہوریت کی لاش پر حلف لینے“ کے مترادف ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن پر حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا مکمل جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.