BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں سیاحوں کی کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 38 ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکومت کے مطابق ریسکیو ٹیمیں بقیہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی قریب آنے والے طوفان وِپھا سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

یہ کشتی ہفتہ کی دوپہر 48 سیاحوں اور 5 عملے کے ارکان کو لے کر الٹ گئی، جو اس مقبول سیاحتی علاقے میں حالیہ برسوں کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔ حکومت کے بیان میں کہا گیا کہ اب تک کم از کم 38 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 10 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

سرکاری ویتنام نیوز ایجنسی کے مطابق تمام سیاح ویتنامی تھے جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ بارڈر گارڈز، بحریہ کے جوان، پولیس اور ماہر غوطہ خوروں سمیت درجنوں ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، لیکن خراب موسم اور کم دکھائی دینے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت علاقے میں تیز ہوائیں، شدید بارش اور بجلی گرنے کے واقعات ہو رہے تھے، جو شمالی خطے میں ہوا کے دباؤ کی وجہ سے تھے، ابھی طوفان وِپھا کے براہ راست اثرات نہیں تھے۔ ہالونگ بے، جو ہنوئی سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

یاد رہے کہ 2011 میں اسی مقام پر کشتی ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ طوفان وِپھا، جو اس سال جنوبی بحیرہ چین سے ٹکرانے والا تیسرا طوفان ہے، آئندہ ہفتے کے اوائل میں ویتنام کے شمالی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.