BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025، پاک فضائیہ کا دستہ برطانیہ پہنچ گیا

  • دستے میں جدید ترین جے ایف -17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے اور سی-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک دستہ، جس میں جدید ترین جے ایف -17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے اور سی -130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہے، رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ، برطانیہ پہنچ گیا ہے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو – 2025 (آر آئی اے ٹی) میں شرکت کر سکے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی اے ایف کی آر آئی اے ٹی میں شرکت اس کے پیشہ ورانہ کمال، عملی صلاحیت اور مقامی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے عزم کی مظہر ہے۔

اس بین الاقوامی مشن کی عملی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے، پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیاروں نے برطانیہ جاتے ہوئے پی اے ایف کے آئی ایل-78 ایریل ری فیولنگ ٹینکر کی مدد سے کامیاب ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے آپریشنز انجام دیے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پیچیدہ ایندھن بھروانے کا عمل پی اے ایف کی طویل فاصلے تک کارروائی کی صلاحیت اور اس کے ہوا باز اور زمینی عملے کی مہارت کا مظہر ہے، جو ملکی سرحدوں سے باہر بھی کارروائیاں سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III ایک 4.5 جنریشن کا کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ ہے، جو ای اے ایس اے ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر میزائل سے لیس ہے۔ یہ طیارہ مختلف اقسام کے جنگی مشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور موجودہ چیلنجز کے تناظر میں فضائی طاقت کے مؤثر استعمال کو ممکن بناتے ہوئے قومی سلامتی کو مضبوط کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ پاکستان-بھارت کشیدگی کے بعد برطانیہ بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم ہے، جہاں ہوا بازی کے شوقین افراد اور دفاعی ماہرین پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III کی آمد کے شدت سے منتظر تھے۔

اس طیارے کی جنگی کامیابیاں اور عملی کارکردگی نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، اور اس کی آر آئی اے ٹی میں شرکت ایرو اسپیس اور دفاعی حلقوں میں ایک بڑا اور انتہائی متوقع مظاہرہ سمجھی جا رہی ہے۔

آر آئی اے ٹی کی سالانہ روایت کے مطابق، پی اے ایف کے سی-130 ہرکولیس طیارے کو اس سال کے تھیم ”آئیز ان دی اسکایئز“ سے متاثر ہو کر خصوصی رنگ و روغن سے مزین کیا گیا ہے۔

آر آئی اے ٹی-2025 میں پی اے ایف کے جدید لڑاکا طیاروں اور فنکارانہ طور پر پینٹ شدہ سی -130 کی شرکت کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، ہوا بازی کے تجربات کا تبادلہ کرنا، اور پاکستان ایئر فورس کی جدید، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور عالمی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے والی ایئر فورس کے طور پر مثبت تصویر کو اجاگر کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.