BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بی وائے ڈی پاکستان 25 جولائی کو اپنا شارک 6 پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) متعارف کرانے جا رہا ہے جو ملک میں پک اپ ٹرک کے شعبے میں پہلی پی ایچ ای وی ہوگی۔

اگرچہ کمپنی نے ابھی گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، مگر اس کا تقابلی جائزہ ڈبل کیبن/پک اپ سیکشن میں موجود روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں جیسے ٹویوٹا ہائی لکس ریوا، اسوزو ڈی میکس اور جے اے سی ٹی9 ہنٹر سے لیا جا سکتا ہے۔

ایسی گاڑیوں کی قیمتیں 10 سے 20 ملین روپے کے درمیان ہوتی ہیں۔ بی وائی ڈی کی یہ گاڑی روایتی انجنوں (آئی سی ایز) کے مقابلے میں مہنگی ہو سکتی ہے جو پٹرول یا ڈیزل پر چلتی ہیں۔

پاک وہیلزڈاٹ کام کے اندازے کے مطابق شارک 6 کی قیمت 19 سے 20 ملین ( ایک کروڑ 90 لاکھ سے 2 کروڑ) روپے کے درمیان متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف خصوصیات اور معیار کے لحاظ سے یہ پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں سے کہیں بہتر ہو گی۔

آٹو تجزیہ کار عثمان انصاری نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ بی وائی ڈی ایک نسبتاً نیا برانڈ ہے، اس لیے صارفین کی زیادہ آراء دستیاب نہیں ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ڈبل کیبن/پک اپ سیکشن میں عام طور پر آف روڈ گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جو غیر ہموار راستوں، دیہی علاقوں، پہاڑوں اور ٹیلوں پر چلانے کے لیے مفید ہوتی ہیں مگر یہ شہروں کے لیے کم موزوں ہوتی ہیں۔

مقامی لوگ انہیں اس کے بڑے سائز اورسماجی حیثیت کی علامت کے طور پر پسند کرتے ہیں۔

ماضی میں یہ غلط فہمی پائی جاتی تھی کہ پاکستانی چینی ساختہ گاڑیاں نہیں خریدتے، لیکن حال ہی میں ہاول، بی وائے ڈی اور چانگان کی گاڑیاں اپنی کارکردگی، پرکشش خصوصیات، کم قیمت اور آرام دہ ہونے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

پاکستان میں اس وقت دو بی وائے ڈی گاڑیاں دستیاب ہیں، اتو 3، جس کی قیمت فیکٹری سے باہر تقریباً 9 ملین روپے ہے، اور سیل، جس کی قیمت 15 سے 17 ملین روپے کے درمیان ہے۔

بی وائے ڈی نے 14 مئی 2024 کو میکسیکو میں منعقدہ ایک تقریب میں عالمی سطح پر شارک 6 کو باضابطہ طور پر متعارف کروایا، جہاں اس گاڑی کی قیمت 50,000 سے 60,000 امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔

یہ بی وائے ڈی کی پہلی پک اپ گاڑی تھی جو چین کے باہر عالمی منڈی میں پیش کی گئی۔ اس کے بعد سے شارک 6 پی ایچ ای وی مختلف عالمی مارکیٹوں میں پیش کی جا چکی ہے، جن میں آسٹریلیا، برازیل، فلپائن اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

بی وائے ڈی کی ویب سائٹ کے مطابق شارک 6 میں ہائبرڈ اسپیشل 1.5 لیٹر ٹربو ہائی پاور انجن نصب ہے جو بی وائے ڈی بلیڈ بیٹری کے ساتھ مل کر 321 کلوواٹ پاور اور 650 نیوٹن میٹر زیادہ سے زیادہ ٹارک فراہم کرتا ہے۔ اس میں ہل ہولڈ کنٹرول، وہیکل ڈائنامک کنٹرول، ہل ڈیسینٹ کنٹرول اور آٹو ہولڈ جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.