BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) نے مالیاتی بل 2025-26 میں شامل سیاہ قوانین کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، تاہم آئندہ کا لائحہ عمل کاروباری تنظیموں سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر کے قائم مقام صدر قیصر شمس گوچھا نے حال ہی میں کاروباری تنظیموں کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کی چیمبرز نے 19 جولائی کو پانچ اہم شقوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم شق A-37 اور B-37 کے تحت ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات دینے اور دیگر سنگین سزاؤں کے سختی سے خلاف ہیں کیونکہ یہ کاروباری برادری کے اتحاد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، تاہم ہڑتال کے حتمی فیصلے کا تعین مقامی کاروباری تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے درمیان کوئی تفریق نہیں، کیونکہ نیا قانون پوری کاروباری برادری پر یکساں لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کی چیمبرز نے صرف پانچ انتہائی سنگین شقوں کا ذکر کیا ہے جبکہ مجوزہ صوبائی لیبر قوانین میں مالکان کی گرفتاری سے متعلق خطرناک شقیں بھی شامل کی جارہی ہیں جنہیں احتجاج کے دوران اپنے مطالبات میں واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے خلاف کاروباری برادری کا ردِعمل حکومت تک پہنچ چکا ہے اور توقع ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے مطالبات پر نظرِ ثانی کرے گی جس کے بعد 19 جولائی کو ہڑتال کی نوبت نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کا مرکز فیصل آباد کا گھنٹہ گھر چوک ہوگا جہاں تمام تنظیمیں مشترکہ طور پر احتجاج کریں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.