یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ (یو بی ڈی ایل) نے منگل کے روز زبیر رزاق پال والا کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیشرفت کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں شیئر کی گئی۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی جب سید ندیم احمد نے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یو بی ڈی ایل کو پاکستان میں 1965 میں بطور بیٹلے میچ انڈسٹریز لمیٹڈ شامل کیا گیا تھا۔
کمپنی نے 1987 میں خود کو یو ڈی ایل انڈسٹریز لمیٹڈ کے طور پر ری برانڈ کیا، اور بعد ازاں 2006 میں اس کا نام تبدیل کرکے یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ رکھا گیا۔
یہ کمپنی صارفین کی اشیاء اور متعلقہ مصنوعات کی تجارت اور تقسیم میں مصروف عمل ہے۔


Comments
Comments are closed.