BAFL 57.58 Increased By ▲ 0.38 (0.66%)
BIPL 27.25 Increased By ▲ 0.36 (1.34%)
BOP 34.15 Increased By ▲ 0.46 (1.37%)
CNERGY 10.75 Increased By ▲ 0.14 (1.32%)
DFML 18.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 212.40 Increased By ▲ 2.50 (1.19%)
FABL 103.75 Increased By ▲ 4.80 (4.85%)
FCCL 54.30 Increased By ▲ 0.56 (1.04%)
FFL 16.59 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.68 (1.22%)
HUBC 222.55 Increased By ▲ 3.61 (1.65%)
HUMNL 10.41 Decreased By ▼ -0.13 (-1.23%)
KEL 7.35 Increased By ▲ 0.07 (0.96%)
LOTCHEM 29.94 Increased By ▲ 0.29 (0.98%)
MLCF 97.50 Increased By ▲ 1.14 (1.18%)
OGDC 319.88 Increased By ▲ 1.66 (0.52%)
PAEL 42.60 Increased By ▲ 0.83 (1.99%)
PIBTL 16.94 Increased By ▲ 0.13 (0.77%)
PIOC 301.00 Increased By ▲ 4.38 (1.48%)
PPL 223.00 Increased By ▲ 2.83 (1.29%)
PRL 51.75 Increased By ▲ 2.70 (5.5%)
SNGP 107.90 Increased By ▲ 1.77 (1.67%)
SSGC 29.60 Increased By ▲ 0.46 (1.58%)
TELE 8.92 Increased By ▲ 0.10 (1.13%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.29 (2.32%)
TRG 60.69 Increased By ▲ 0.47 (0.78%)
UNITY 10.08 Increased By ▲ 0.06 (0.6%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.05 (4.07%)
دنیا

کیا ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری سے گولڈن ویزا مل سکتا ہے؟ دبئی حکام نے وضاحت کردی

  • اہل افراد میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے، کاروباری افراد، اعلیٰ طلبہ و فارغ التحصیل، انسان دوست خدمات انجام دینے والے اور فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

دبئی حکام نے پیر کے روز واضح کیا ہے کہ گولڈن ویزا باقاعدہ طور پر منظور شدہ فریم ورک اور معیارات کے مطابق جاری کیا جاتا ہے، جس میں ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔

وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی سیکیورٹی (آئی سی پی)، سیکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی (ایس سی اے) اور ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (وی اے آر اے) نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جو کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھیں۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ متحدہ عرب امارات ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو گولڈن ویزا جاری کر رہا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ”دی اوپن نیٹ ورک (ٹی او این) فاؤنڈیشن“ کے سی ای او میکس کراؤن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ٹی او این کوائن نے ایک انقلابی اقدام شروع کیا ہے، جس کے تحت یہ کوائن رکھنے والے افراد 10 سالہ گولڈن ویزا حاصل کر سکتے ہیں“ بشرطیکہ وہ 100,000 ڈالر مالیت کا ٹی او این کوائن تین سال کے لیے اسٹیک کریں، 35,000 ڈالر کی ایک مرتبہ فیس ادا کریں اور تین سال بعد رقم واپس حاصل کر لیں۔

تاہم بعد میں فاؤنڈیشن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی کہ یہ اقدام ایک نامعلوم پارٹنر کے ساتھ شراکت داری کا حصہ ہے جو بلاک چین انفراسٹرکچر اور ٹوکنائزڈ اثاثہ جات میں مہارت رکھتا ہے، اور یہ تسلیم کیا کہ اماراتی حکومت کا اس اقدام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آئی سی پی کے مطابق، گولڈن ویزا کے لیے اہل افراد میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار، کاروباری افراد، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد، سائنسدان اور ماہرین، اعلیٰ طلبہ و فارغ التحصیل، انسان دوست کام کرنے والے، اور فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔

دوسری جانب، ایس سی اے کا کہنا تھا کہ اس کے ضوابط شفافیت، اعتماد اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، تاکہ متحدہ عرب امارات میں پائیدار سرمایہ کاری ماحول فروغ پا سکے۔ ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے الگ ضوابط موجود ہیں اور ان کا گولڈن ویزا سے کوئی تعلق نہیں۔

اسی طرح وی اے آر اے نے بھی ڈیجیٹل اثاثہ جات میں سرمایہ کاری پر گولڈن ویزا کے اجراء سے متعلق خبروں کو مسترد کیا اور عوام کو مشورہ دیا کہ صرف لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ کمپنیوں سے ہی معاملات کریں۔ ادارے نے یہ بھی وضاحت کی کہ ٹی او این کمپنی وی اے آر اے سے منظور شدہ یا لائسنس یافتہ نہیں ہے۔

تینوں اداروں نے عوام اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹس اور مستند ذرائع سے رجوع کریں اور غیر تصدیق شدہ اشتہارات اور آن لائن پھیلنے والی پیشکشوں سے محتاط رہیں۔

Comments

Comments are closed.