سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی کے دوران 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، چار نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں مستحق طلبہ کو اسکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحت کے شعبے کے لیے 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع، نیز ایمبولینس سروسز کی بہتری، حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑک، پانی، نکاسی آب اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے۔


Comments
Comments are closed.