BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے کا ممکنہ نقصانات سے متعلق انتباہ جاری

ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے کا ممکنہ اثرات سے متعلق انتباہ جاری
شائع اپ ڈیٹ

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ممکنہ نقصانات پر مبنی موسمی انتباہات جاری کیے ہیں کیونکہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق سندھ کے اہم اضلاع، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوابشاہ، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، بدین، خیرپور، سانگھڑ اور جامشورو شامل ہیں، میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

ایسے موسم کے باعث نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقے، جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، مری، گلیات، میانوالی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد شامل ہیں، میں بھی خاطر خواہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مقامی سطح پر سیلابی صورتِ حال اور آمد و رفت سمیت روزمرہ سرگرمیوں میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی مون سون کی بھرپور سرگرمیوں کے امکانات کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔ سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، پشاور اور وزیرستان سمیت کئی اضلاع میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈز) اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں موجود ہے۔

شمالی بلوچستان کے بعض حصے بھی اس موسمی نظام سے متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم فوری الرٹس کا دائرہ کار تاحال تین اہم صوبوں، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا، تک محدود ہے۔

ای این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی انتظامی اداروں (پی ڈی ایم اے)، ضلع انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کریں اور شدید موسم کے واقعات کے ممکنہ اثرات کم کرنے کے لیے ایمرجنسی منصوبوں کو فعال کریں۔

عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، کمزور ڈھانچوں سے دور رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.