BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

نان فائلرز کے اقتصادی لین دین پر پابندی عائد کرنے کے لیے ترمیم شدہ فنانس بل 2025-26 کے تحت بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نااہل افراد (نان فائلرز) کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے مقررہ حد سے زائد رقم نقد نکلوانے کی اجازت نہ دیں۔

یہ نیا قانون یکم جولائی 2025 سے نان فائلرز پر نافذ العمل ہوگا۔

ترمیم شدہ فنانس بل (2025-26) کے تحت سیکشن 114سی (بعض افراد پر اقتصادی لین دین کی پابندی) کو نظرثانی کے بعد شامل کیا گیا ہے۔

اصل فنانس بل میں حکومت نے تجویز دی تھی کہ بینکنگ کمپنیاں ان افراد کے نام پر — جن کی نشاندہی بورڈ کرے گا — کوئی نیا کرنٹ، سیونگ یا انویسٹر پورٹ فولیو سیکیورٹیز اکاؤنٹ نہ کھولیں اور نہ ہی پہلے سے موجود ایسے اکاؤنٹس کو برقرار رکھیں، البتہ آسان اکاؤنٹ اور پنشنرز اکاؤنٹ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اصل بل میں یہ بھی شامل کیا گیا تھا کہ بینکنگ کمپنیاں کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹس سے مقررہ حد سے زائد نقد رقم نکالنے کی اجازت نہیں دیں گی اور یہ حد وقتاً فوقتاً بورڈ کی جانب سے نوٹیفائی کی جائے گی۔

فنانس بل 2025-26 میں ترمیم کے بعد اس شق کو ایک نئی ذیلی شق سے بدل دیا گیا ہے، جس کے تحت ”بینکنگ کمپنی کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ سے مقررہ حد (جیسا کہ پندرہویں شیڈول میں درج ہے) سے زائد نقد رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے گی“، ترمیم شدہ فنانس بل میں شامل کیا گیا۔

ترمیم شدہ فنانس بل میں ایک اور اہم تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے جو پنشن سے متعلق ہے۔ اس کے مطابق، اگر کوئی فرد ”دیگر ذرائع سے آمدن“ کے تحت کسی انیوٹی یا پنشن کی مد میں آمدن حاصل کررہا ہے، تو ایسے فرد سے اس کی موصولہ انیوٹی یا پنشن پر اس ڈویژن کی شق (2) میں دی گئی شرح کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.