BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کیلئے اے ڈی بی کیساتھ 35 کروڑ ڈالر کا قرض معاہدہ طے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام-2) کے...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام-2) کے لیے 35 کروڑ ڈالر کے قرضے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جب کہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون (ایف آئی ایل) کے لیے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے ۔

اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ حکومتِ پاکستان کے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو مالی وسائل تک بہتر رسائی، کاروباری مواقع میں توسیع اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ممکن ہوگا، جو خواتین کے لیے ایک جامع اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرے گا۔

ویمن انکلوسیو فنانس (ڈبلیو آئی ایف) پروگرام کے سب پروگرام ٹو کی بنیاد ان پالیسی اصلاحات پر رکھی گئی ہے جو سب پروگرام ون کے تحت متعارف کرائی گئی تھیں۔ یہ پروگرام چار اہم اصلاحاتی شعبوں پر مرکوز ہے جن میں خواتین کی مالی شمولیت کے لیے سازگار پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل، خواتین کے لیے مالیاتی وسائل کی دستیابی میں اضافہ،خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور مالیاتی شعبے میں جامع اور برابری پر مبنی ورک پالیسز کو فروغ دینا شامل ہے۔

350 ملین ڈالر کے مجموعی مالیاتی پیکیج (جس میں 300 ملین پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین فنانشل انٹرمیڈیئری لون شامل ہیں) سے پاکستان کی جامع، پائیدار اور مضبوط ترقی کے لیے جاری کوششوں کو نمایاں تقویت ملے گی۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.