نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اتوار کے روز ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلی فون کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملے سے علاقہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پردکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز اور صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورمز کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی


Comments
Comments are closed.