گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے بھی کردی ہے۔
یہ ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والا گیارہواں کیس ہے۔
واضح رہے کہ تیسری قومی سطح کی پولیو ویکسینیشن مہم 26 مئی کو شروع ہوئی اور اتوار کو ختم ہوئی۔
انسداد پولیم مہم پروگرام کے ایک نوٹیفکیشن ک مطابق یہ مہم ملک کے 159 اضلاع میں5 سال سے کم عمر 45 ملین سے زائد بچوں تک کامیابی سے پہنچ گئی۔
قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے شہریوں بشمول میڈیا، اساتذہ، علماء کرام اور کمیونٹی سے اپیل کی تھی کہ وہ پولیو ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں، اس کی حمایت کریں اور پولیو کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کر کے ایک پولیو فری پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔


Comments
Comments are closed.