رفح میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں 30 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کے ایک امدادی مرکز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید اور 46 کو زخمی کردیا، حماس
رفح میں غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو گئے، جیسا کہ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا اور حماس سے منسلک میڈیا نے اتوار کے روز رپورٹ کیا۔
وفا کے مطابق اس حملے میں 115 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
جی ایچ ایف، جسے اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے، حال ہی میں غزہ میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہے۔
اگرچہ کچھ فلسطینیوں نے اس تنظیم کی غیرجانبداری اور اسرائیلی حکام کی جانب سے مجوزہ بایومیٹرک تصدیق و دیگر جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا، لیکن اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے حماس سے وابستہ افراد کو امداد کی تقسیم سے الگ رکھا جا سکتا ہے۔
28 مئی کو حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے جی ایچ ایف کے ایک امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کرکے کم از کم 3 فلسطینیوں کو قتل اور 46 کو زخمی کیا۔ تاہم جی ایچ ایف نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینیوں کے ایک امدادی مرکز کی جانب بڑھنے پر قابو پانے کے لیے کمپاؤنڈ کے باہر ”وارننگ شاٹس“ فائر کیے گئے تھے۔


Comments
Comments are closed.