BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

بھارتی فوج نے بھی آخرکار ہفتے کو پہلی بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کردی، تاہم تعداد ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں کتنے طیارے کھوئے۔

جب لڑاکا طیاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے، کون سی غلطیاں ہوئیں — یہی باتیں معنی رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت جھڑپ کا آغاز پہلگام حملے کے بعد ہوا، پہلگام حملے میں 26 افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا جسے اسلام آباد نے مسترد کردیا۔

دوسری جانب 7 مئی کو پاکستان نے اعلان کیا کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جن میں کم از کم تین رافیل طیارے شامل ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے پہلے طیارے کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں جوہری قوتوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔

30 مئی کو بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت مستقبل میں پاکستان کی کسی بھی جارحیت کے جواب میں اپنی بحریہ کی طاقت کا بھرپور استعمال کرے گا۔

Comments

Comments are closed.