BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد بہتری ریکارڈ...
شائع May 30, 2025 اپ ڈیٹ May 30, 2025 11:51pm

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 282 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات روپیہ 282.07 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جو مسلسل پانچویں مہینے کی کمی کی جانب گامزن ہے کیونکہ تاجروں نے تجارتی اور مالیاتی مسائل کے حوالے سے مزید غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے کی تیاری کرلی ہے جبکہ سرمایہ کار دن کے آخر میں اہم مہنگائی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

امریکی ڈالر کا ہفتہ غیر مستحکم رہا اور گزشتہ اجلاس میں اس کی قدر کم ہوئی، کیونکہ وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے زیادہ وسیع محصولات کو عارضی طور پر دوبارہ نافذ کردیا جب کہ ایک دوسری تجارتی عدالت نے ایک دن قبل ان محصولات پر فوری پابندی عائد کی تھی۔

جمعرات کو ٹرمپ نے تجارتی عدالت کے فیصلے پرتنقید کی اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دے گی۔

محصولات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹوں پر سخت گرفت بنا لی ہے کیونکہ سرمایہ کار امریکی اثاثے چھوڑ کر متبادل تلاش کررہے ہیں اور اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیاں امریکی مارکیٹوں کی مضبوطی اور کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔

جمعہ کو یورو معمولی مضبوط ہو کر 1.1378 ڈالر پر پہنچ گیا، جبکہ سوئس فرانک بھی مضبوط ہو کر ایک ڈالر کے مقابلے میں 0.8216 پر ٹریڈ کررہا تھا۔

امریکی کرنسی سوئس فرانک، یورو اور پاؤنڈ کے مقابلے میں ماہانہ کمی کی جانب ہے۔

ڈالر انڈیکس مستحکم رہا، یہ انڈیکس مئی میں 0.4 فیصد کمی کے ساتھ مسلسل پانچویں ماہ خسارے میں جانے کے راستے پر گامزن ہے ۔

Comments

Comments are closed.