BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

بھارت نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ترکی کی کمپنی سیلیبی کی بھارتی شاخ سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے ۔ یہ بات جمعرات کو بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی کے جاری کردہ حکمنامے میں کہی گئی ہے۔

نئی دہلی کا یہ فیصلہ اس پیشرفت کے ایک روز بعد سامنے آیا جب سفری بکنگ کمپنیوں نے بتایا کہ بھارت میں لوگ ترکیہ اور آذربائیجان کے مشہور سیاحتی مقامات پر تعطیلات گزارنے کی بنکنگ منسوخ کر رہے ہیں کیونکہ ان ممالک نے حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔

سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جو سیلیبی ایئرپورٹ سروسز کی بنیادی کمپنی ہے اور جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو ہوائی اڈوں، بشمول دہلی، ممبئی اور بینگلورو، پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتی ہے، فوری طور پر اس معاملے پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھی۔

دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریٹر نے کہا ہے کہ سیلیبی سے تعلقات ختم کرنے کے بعد وہ موجودہ گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اے آئی ایس اے ٹی ایس اور بریڈ گروپ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

بھارت کے نائب وزیر برائے شہری ہوا بازی مرلی دھر موہول نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارت بھر سے سیلیبی ایئرپورٹ سروسز پر پابندی عائد کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں، تاہم انہوں نے ان درخواستوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ معاملے کی سنگینی اور قومی مفادات کے تحفظ کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان درخواستوں کا نوٹس لیا ہے اور وزارتِ شہری ہوا بازی نے مذکورہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت، شیو سینا، نے اس ہفتے ممبئی میں سیلیبی کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ شہر کے ہوائی اڈے کو ترکی کی اس کمپنی سے تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔

گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب نئی دہلی نے پاکستان میں اُن مقامات پر حملے کیے جنہیں اس نے ”دہشت گرد کیمپ“ قرار دیا۔ یہ حملے گزشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوئے ایک حملے کے جواب میں کیے گئے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا۔

پاکستان نے کسی بھی مداخلت کی تردید کی، تاہم دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ جوہری طاقت کے حامل ان دونوں ہمسایہ ممالک نے ہفتے کے روز ایک جنگ بندی معاہدہ کیا، جو تاحال بڑی حد تک قائم ہے۔

ترکی اور آذربائیجان، جو بھارتی سیاحوں کے لیے مقبول اور کم خرچ تعطیلاتی مقامات سمجھے جاتے ہیں، نے بھارت کے حملوں کے بعد اسلام آباد کی حمایت میں بیانات جاری کیے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی کی ایک یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

جے این یو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہاہے کہ ”قومی سلامتی کے پیش نظر جے این یو اور ترکی کی اینونو یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تا حکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔“

ادھر اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے چینی لاؤنج سروس فراہم کرنے والی کمپنی ڈریگن پاس کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ تاہم معاہدہ ختم کرنے کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

Comments

Comments are closed.