BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

نشاط گروپ کا حصہ، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ نے پاکستان کی بڑی زرعی صنعتوں میں سے ایک، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (آر ایم پی ایل) کے 75.69 فیصد حصص حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ پیش رفت رفحان میز نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے بتائی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کو نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کی جانب سے ٹارگٹ کمپنی کے 6,991,052 ووٹنگ شیئرز (جو ادا شدہ سرمایہ کا 75.69 فیصد بنتے ہیں) حاصل کرنے کا پُختہ ارادہ موصول ہوا ہے، جو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعہ 111 کے تحت مقررہ حد سے زیادہ ہے۔

رفحان میز کے مطابق، اس ارادے کی اطلاع 14 مئی 2025 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دی گئی ہے۔

نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ بنیادی طور پر ’نشاط ایمپوریم‘ اور ’نشاط ہوٹل‘ کے نام سے شاپنگ مال، ہوٹل اور بینکوئٹ ہالز کی ملکیت، انتظام اور آپریٹنگ کا کام کرتا ہے۔ کمپنی ’نشاط ریزیڈنسیز‘ کے نام سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی سرگرم ہے، جس میں زیادہ تر رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ، امریکہ میں قائم فوڈ اینڈ بیوریج اجزاء فراہم کرنے والی کمپنی، انگریڈین انکارپوریٹڈ نے اپنے آر ایم پی ایل میں حصص کی فروخت کے لیے مختلف آفرز کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت آر ایم پی ایل نے پی ایس ایکس کو بتایا تھا کہ انگریڈین انکارپوریٹڈ نے مطلع کیا ہے کہ انہیں رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ میں اپنے ایکویٹی حصص کے ممکنہ فروخت کے حوالے سے متعدد نان بائنڈنگ آفرز موصول ہوئی ہیں، جن کا وہ جائزہ لے رہے ہیں۔“

چند روز قبل، چراٹ سیمنٹ اور شیرازی انویسٹمنٹس نے بھی کمپنی میں اکثریتی حصص خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

رفحان میز نے 1953 میں پاکستان میں مکئی کو ریفائن کرنے والی صنعت کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ وقت کے ساتھ، یہ کمپنی ملک کی سب سے بڑی زرعی صنعتوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

کمپنی مکئی کو بطور خام مال استعمال کرتے ہوئے متعدد فوڈ اجزاء اور صنعتی مصنوعات تیار کرتی ہے، جن میں صنعتی اسٹارچ، لیکوئڈ گلوکوز، ڈیکسٹروز، ڈیکسٹرن اور گلوٹن میلز شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.